اسسٹنٹ انجینئر ، پنچایت راج اے سی بی کی جال میں

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اے سی بی کے عہدیداروں نے ٹی دیوداس ، اسسٹنٹ انجینئر پنچایت راج ، کاڈیم منڈل ، عادل آباد ڈسٹرکٹ کو جو خانہ پور گرام پنچایت کے انچارج گراما جیوتی اسپیشل آفیسر ہیں ، یکم ستمبر کو شام 4 بجے دفتر ایم پی ڈی او خانہ پور میں اس وقت جال بچھا کر گرفتار کیا جب وہ ایک شخص سے ایس سی کمیونٹی ہال کی تعمیر کی تکمیل کے بعد ای ایم ڈی کی واپسی کے عمل کے لیے 6000 روپئے رشوت کا مطالبہ کر کے قبول کیا تھا ۔۔