اسراف سے مسلمانوں کو بچنے کی اپیل

کریم نگر ۔ 8اکٹوبر ( فیکس) صدر و جنرل سکریٹری مسلم سینئر سیٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر نے عالم اسلام خصوصاً تلنگانہ کے مسلمان بھائیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔ مستقر کریم نگر میں تنظیم کی جانب سے شروع کردہ مہم شادی بیاہ کے موقع پر اسراف یعینی فضول خرچی سے مسلمانوں کو بچنے کی اپیل کا ایک مخصوص مضمون بناکر شہر کی عیدگاہوں اور مساجد کو روانہ کر کے خطیب حضرات سے خطبہ عید میں توجہ دلانے کی خواہش کی ۔الحمدللہ صالح نگر عیدگاہ ‘چنتہ کنڈہ عیدگاہ ‘ سپتاگری اہل حدیث عیدگاہ ‘ قدیم عیدگاہ اور مستقر کریم نگر کے اہم شاہراہ پر اسراف سے متعلق بینرس لگائے گئے ۔ عیدگاہوں کے علاوہ عامر شجاع مسجد ‘ جامع مسجد‘ اسلمی مسجد ‘ مسجد جعفری ‘ محمودیہ مسجد ‘ مسجد رحمت ‘ مسجد الجابر اور جہاں بھی مساجد میں نماز عید ہوئی مسلم بھائیوں کو حسب ذیل مضمون پڑھ کر سنایا گیا اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو اس پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی اور بتایا کہ اللہ کے رسولؐ کی سنت کو زندہ کریں جو اُمت کیلئے خیروبرکت کا باعث ہوگا ۔ صدر تنظیم محمد عابد حسین نے تمام خطیب حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔