مدہول یکم /مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) جہیز اور اسراف کی رسم نے سماج کو کھوکھلا کر دیا ہے آج امت مسلمہ میں جہیز جیسا ناسور سینکڑوں مسلم لڑکیوں کی زند گیوں کو تباہ و بر باد کر رہا ہے اس پر سماج میں سوائے تبصروں کے کوئی رد عمل نظر نہیں آر ہا ہے جس سے سماج میں بھیانک نتائج سا منے آر ہے ہیں‘ امت مسلمہ آج خرافات و غیر سماجی کا موں میں اپنی قیمتی وقت کو ضائع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوانان مدہول کے زیر اہتمام جلسہ عام بعنوان اصلاح معاشرہ سے مولا نا حسام الدین عا قل جعفر پا شاہ ناظم جا معہ اسلا میہ دارالعلوم حیدر آباد نے خطاب کر تے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہاکہ شادی پر غیر ضروری اخراجات اور غیر اسلا می روایت نے نکاح کو اتنا مشکل کر دیا ہے کہ آج غر یب شخص اپنی لڑکی کی شادی کے متعلق سو چ کر گھبرا رہا ہے جب کہ حضور ﷺ نے نکاح کو آسان بنا نے کی تلقین کی لیکن آج اس کے برعکس نکاح مشکل ہو گیا اور زنا عام ہو تا جارہا ہے اس کا ذمہ دار سماج کافرد ہے انہوں نے جہیز کا مطالبہ کر نے والے والدین پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ جہیز ما نگنے والے لو گ بین الاقوامی اسلا م نے جو تعلیمات امت کو دی ہے وہ بہترین تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے لیکن ان تعلیمات کی دوری کی نتیجے میں ہم آج در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ سٹہ باز ی، شراب ، زنا ، سود جیسے بڑے گناہوں میں مبتلا ہو تے جا رہے ہیں اس سے نجات صرف اور صرف اسلا می تعلیمات کو حا صل کر تے ہوئے گناہوں سے بچا جا سکتا ہے بعد ازاں مفتی ابرار الدین قاسمی استاذ جا معہ اسلا میہ دارالعلوم رحما نیہ حیدر آباد نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ دنیا میں 1 لا کھ 24 ہزار سے زائد پیغمبر تشریف لائے اور ہر نبی نے تو حید کی تعلیم دی تو حید کے بغیر اسلامی عمارت کا تصور نا ممکن ہے نبی ﷺ کی 23 سالہ زندگی کو ہم آئیڈیل تصور کرتے ہوئے زندگی گزاریں نبی کے ہر اسوہ کو اپنا تے ہوئے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں حضور ﷺ نے جس طریقے پر نماز پڑھی ہے اس طرح نماز کو ادا کریں آج مسلمان نماز کو لا پرواہی کے ساتھ ادا کر رہے ہیں ایسی نماز کو اللہ تعالی قیامت کے دن میلے کپڑے میں لپیٹ کر اس کے منھ پر مار دینگے انہوں نے کہاکہ حضرت علی ؓ جیسی نمازادا کریں حضرت علی کو ایک معرکہ میں پیر میں نیزا لگا تھا جس کو نکالنے کی کو شش کئی حکیموں نے کی لیکن ان درد و تکلیف کی وجہ سے وہ نیزے کو نکال نہ سکے ۔ حضرت علی ؓ جب نماز کیلئے کھڑے ہو گئے تو نیزے کو نکال لیا گیا آپ کو محسوس تک نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ والدین اپنے نو نہالوں کی زندگیوں کواپنے بچوں کے ہا تھوں میں مو بائیل فون کو دیتے ہوئے ان کی زندگیوں کو تباہ و بر باد کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عصری تعلیم حا صل کر نا کوئی بری بات نہیں لیکن اسلا می تعلیمات کو پہلی تر جیح دینانا گزیر ہے انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ برادران وطن کو اپنی خوشیوں میں اور ان کے غموں میں شامل ہو تے ہوئے ان سے محبت و الفت کامظاہر ہ کریں تا کہ وہ اسلا م کو سمجھ بعد ازاں مفتی محمد شا ہد غفران قاسمی نا ئب صدر جمعیتہ العلماء عاد ل آباد نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ہمارے معاشرے کی اصلاح میں مسلمانوں کے تعلقات کے علاوہ حضور ﷺ نے غیروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک کر نے کی تا کید کی ہے لیکن اس کے برعکس ہمارے نواجوان معاشرے میں دوسرے قوم کے افراد کے ساتھ ہمدردانہ سلوک نہیں کر تے جس کی وجہ سے وہ ہمارے قریب نہیں آر ہے ہیں انہوں نے کہاکہ اسلا م نے ہر فرد کو عزت کی نظر سے دیکھنے کی تا کید کی ہے اسلا می تعلیمات ہمارے کر دار سے جھلکنی چا ہئے مفتی محمد عبدالغنی صدر جمعیت العلماء عادل آباد نے صدارتی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بد نگا ہی کے بھیانک نقصانات مسلمانوں پر ظا ہر ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سٹی وی نیم بر ہنہ افراد کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے جو کہ معاشرہ میں عام ہوتا جارہا ہے اسی طرح معاشرہ میں بغض‘حسد ، شراب ،جوا، جہیز جیسے برائیوں میں معاشرہ بگڑتا جارہاہے۔ مفتی عا مر حنیف مدہولی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ نماز تمام بے حیایوں اور برائیوں سے روکتی ہے ایک مومن جب نماز پڑھتا ہے تو اس سے تمام برائیاں دور ہو جا تی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنا احتساب خود کریں ہمارے اندر سود جیسی لعنت داخل ہو چکی ہے جبکہ سود کا لینا سود کا دینا اس کاروبار میں ملوث تمام افراد گناہ گار ہیں‘ مفتی ابوالحمود قاسمی نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ والدین اپنے نونہالوں کی تربیت دینی ماحول میں کرتے ہوئے انہیں حضور ﷺ کی سیرت و کردار سے واقف کروائیں تا کہ بچوں کو بچپن سے ہی آپ ﷺ کے طور طریقے پر چلنے کی عادت بنی رہے اورو ہ بڑے ہو کر اپنے بڑوں کی عز ت اور ان کا اکرام کر سکیں اور دین پر جمے رہیں مولانا سلیم الدین قاسمی نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام آغاز جناب حا فظ حیدر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا‘ نظامت کے فرائض مفتی الیاس جنرل سیکریڑی جمعیتہ العلماء عادل آباد نے انجام دئے آخر میں مفتی رئیس الدین قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ یہ جلسہ جناب اعجا زالدین نائب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، جناب افروز خان سا بقہ سر پنج مدہول ، جناب وصی الدین خالد پٹیل ،جناب محمد کلیم الدین زاہد پٹیل کی زیر نگرانی میں عمل میں آیا اس موقع پر علماء اکرام اور حفاظ اکرام کے علاوہ نوجوانان مدہول کی کثیر تعداد موجود تھی ۔