اسرائیل کے سابق صدر کی وفات پر صدر جمہوریہ کی تعزیت

نئی دہلی ،28 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اسرائیل کے صدر ریوون ریولن کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مملکت اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کے انتقال کی خبر سے مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ براہ کرم میری دلی تعزیت کو قبول فرمائیں ۔ ان کی رحلت سے اسرائیل نے ایک ایسا سیاست داں کھو دیا ہے جس نے اپنے ملک اور پورے خطے کے لئے قیام امن کی جرآت مندانہ کوششیں کیں ۔ ان کے کام کے لئے پوری دنیا نے انہیں سراہا اور انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا جو اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ وہ کن اقدار کے محافظ تھے ۔ مسٹر پیریز وہ صاحب بصیرت شخصیت تھے جو علم ، اختراع اور تکنالوجی کی قوت میں پورا یقین رکھتے تھے ۔ ہم ہندستان میں رہتے ہوئے مسٹر پیریز کو اپنے ملک کا ایک بے باک دوست تصور کرتے ہیں جنہوں نے ہندستان اور اسرائیل کے مابین قریبی باہمی شراکت داری کو مستحکم بنانے میں پائیدار تعاون دیا اور ان کے اس تعاون کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا ۔
اکتوبر ، 2015 میں جب میں اسرائیل کے دورے پر گیا تھا ، ان کے ساتھ ہوئی آخری ملاقات کی یادیں اب بھی میرے ذہن میں تازہ ہیں ۔

چھگن بھوجبل کی تائید میں پسماندہ طبقات کی ریالی
ناسک ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر چھگن بھوجبل سے اظہار یگانگت کے لیے 3 اکٹوبر کو ناسک میں دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) ارکان ایک ریالی نکالیں گے ۔ جنہیں منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ماہ مارچ میں گرفتار کیا ہے ۔ یہ فیصلہ دیگر پسماندہ طبقات کے ارکان نے کل یہاں ایک اجلاس میں کیا اور بتایا کہ مجوزہ ریالی سے مقامی او بی سی قائدین مخاطب کریں گے اور این سی پی کے دور اقتدار میں ناسک کی ترقی کے لیے بھوجبل کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت ، سیاسی انتقام لینے کے لیے سابق وزیر تعمیرات عامہ کو جیل بھیج دیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مجوزہ ریالی میں شریک ہو کر اپنا احتجاج درج کروائیں