غزہ سٹی (فلسطینی سرحد) ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں نے آج غزہ سے بذریعہ کشتی سفر کا آغاز کیا جو دراصل اسرائیل کی جانب سے پیدا کردہ رکاوٹ کے خلاف احتجاج ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ قبل ازیں فلسطینی انکلیو سے اسرائیل کی جانب سے مورٹار بھی داغے گئے تھے۔ ایک کشتی جس میں 20 فلسطینی سوار تھے اور اس کے علاوہ چند دیگر کشتیاں بھی غزہ سٹی کے فشر مین پورٹ سے روانہ ہوئیں۔ بہرحال اس بحری سفر کے بارے میں اب تک یہ وثوق سے نہیں کہا جاسکا ہیکہ ان کے ذریعہ اسرائیل کی جانب سے جن رکاوٹوں کو عائد کیا گیا ہے انہیں ختم کیا جانا مقصود ہے یا پھر یوں ہی احتجاج کیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ سمندری حدود میں فلسطینیوں کو ساحل سے صرف 16 کیلو میٹر دور تک جانے کی ہی اجازت ہے۔ دوسری طرف کچھ منتظمین کا کہنا ہیکہ وہ صرف احتجاج برائے احتجاج کیلئے ہی جمع ہوئے ہیں جبکہ احتجاج کے دیگر شرکاء نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے متعین کردہ آبی حدود سے تجاوز کریں گے۔