غزہ سٹی (فلسطینی علاقے) ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حماس کے سابق وزیراعظم غزہ اسماعیل ھنیہ نے آج کہا کہ عسکری اسلامی فلسطینی گروپ ، اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی راست بات چیت منعقدہ نہیں کرے گا۔ ’’صیہونی دشمن کے ساتھ کوئی بھی براہ راست مذاکرات نہیں ہوں گے،‘‘ ھنیہ نے غزہ پٹی میں عوامی خطاب میں یہ بات کہی، اور مغرب کی تائید والے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی خود اپنی حکمت عملی پر ’’نظرثانی‘‘ کریں۔ حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے جو اس کی ’’دہشت گرد‘‘ تنظیم کے طور پر مذمت کرتا ہے، اور دونوں فریقوں کا کبھی بھی کھلا راست رابطہ نہیں رہا ہے۔