یروشلم 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )ہالی ووڈ اداکارہ نٹالی پورٹمین نے کہا کہ وہ یروشلم میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کا بائیکاٹ کر رہی ہیں جہاں انہیں 2 ملین ڈالرس کا انعام حاصل کرنا تھا ۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج یہ فیصلہ کیا ہے ۔ پورٹمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے بائیکاٹ کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ وہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتیں کہ وہ نتن یاہو کی پالیسیوں کی توثیق کرتی ہیں ۔ اس تقریب میں نتن یاہو بھی تقریر کرنے والے ہیں۔ نٹالی نے واضح کیا کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ وزیر اعظم نتن یاہو کا بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی دوسرے اسرائیلیوں کی طرح اور دنیا بھر کے کئی یہودیوں کی طرح وہ بھی ساری قوم کا بائیکاٹ کئے بغیر اسرائیل کی قیادت کی مذمت کرسکتی ہیں۔ نتن یاہو پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں۔