یروشلم۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقبول ترین ناموں کا سروے کیا جس میں دانستہ طور پر عربی ناموں کو نظرانداز کردیا گیا حالانکہ اس فہرست میں نام ’’محمد‘‘ کو سب سے پہلا مقام حاصل تھا۔ اسرائیل کے اخبار ہاریٹز نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں بتایا کہ وزارت داخلہ نے سالانہ سروے میں صرف حبرون کے ناموں کو شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان عربی ناموں کو شامل رکھا گیا جو عبرانی زبان سے ملتے جھلتے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ سروے میں سرفہرست مقبول ترین نام ’’محمد‘‘ تھا جبکہ ایک اور نام ’’احمد‘‘ کو نواں مقام حاصل تھا۔ رپورٹ میں حقائق کی پردہ پوشی کرتے ہوئے نام ’’یوسف‘‘ کو سرفہرست رکھا گیا اور ڈینیل و اوری دوسری و تیسرے مقام پر مقبول ترین نام بتائے گئے۔