اسرائیل مزید کوئی جنگ نہیں جیت سکتا: ایران

تہران، یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کہا ہے کہ فلسطین کی غزہ میں فتح قابل ستائش ہے اسرائیل اب مزید کوئی جنگ نہیں جیت سکتا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل حسین دہقان نے بتایا کہ صہیونی ریاست اب کبھی بھی کسی جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس نئی جنگ میں داخل ہونے بارے فیصلہ کا بھی کوئی حوصلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں ناکامی واشنگٹن کی پالیسیوں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی کوئی بھی نئی مہم جوئی یقیناً اس کے جعلی وجود کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہر مشکل وقت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔