اسرائیل محکمہ پولیس نے اسرائیل کے وزیراعظم پر چالان عائد کیا

الجزیرہ نیوز: اسرائیل پولیس نے اسرائیل کے وزیر اعظم پر رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے کیس میں ایک مقدمہ درج کیا ۔اور اس معاملہ کی آئندہ ماہ تحقیقات کی جائے گی۔اسرائیل کے اٹارنی جنرل کے پاس بھیجا جائے گا۔ اٹارنی جنرل طئے کرے گا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی یا نہیں

۔نتن یاہو منگل کے دن ایک ٹی وی شو پر کہا کہ وہ حکومت سے دستبردار ہونا نہیں چاہتے اور پولیس کی سفارشات سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں نے جو کیا ہے وہ صرف اس ملک کی بہتری کے لئے کیا ہے۔

وزیر اعظم نتن یاہو کو رشوت ستانی کے معاملہ میں تحقیقات کی جائے گی۔اسرائیل میڈیا کے مطابق نتن یاہو ایک دولتمند شہری سے ایک خطیر رقم وصول کی ہے۔

]اسرائیل میڈیا نے مزید بتا یا کہ نتن یاہو کے رشوت لینے اور دھوکہ دینے کے کئی مصدقہ ثبوت موجود ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی شاہی ٹھاٹ باٹھ ہے نتن یاہو کی مہنگی شراب ، مہنگے سگریٹوں ، سونا ، مہنگے کپڑوں کی مالیت ۲۸۰۰۰۰ ڈالر ہے۔ایمن نے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں کہا کہ نتن یاہو ایک بد عنوان اور خطر ناک انسان ہے۔