یروشلم ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ کے جنوبی شہر حبرون میں ایک فلسطینی شہری کو ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرنے کی پاداش میں ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میںکہا گیا کہ ایک فلسطینی شہری نے یہاں کے ایک مشہور غار کے قریب اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے معمولی طور پر زخمی کردیا تاہم دیگر اسرائیلی فوجیوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ یاد رہیکہ جاریہ ماہ مغربی کنارہ میں حملوں کے متعدد واقعات اور تشدد کی وجہ سے کافی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔