اسرائیل سے میچ

فلسطینی بچے میسی سے ناراض
یروشلم ۔4 جون(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ کی خبروں پر فلسطینی بچے اسٹار فٹبالر میسی سے ناراض ہو گئے ہیں۔ 70 ننھے شائقین نے میسی کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر دل نہ توڑیں۔اسٹار میسی بڑوں میں ہی نہیں بچوں میں بھی مقبول ہیں۔ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ میچ نے فلسطینی بچوں کو مایوس کر دیا۔ دونوں ٹیموں کو 9 جون کو مد مقابل ہونا ہے۔ اسرائیلی مظالم سے تنگ 70 فلسطینی بچوں نے میسی کے نام خط لکھا ہے۔معصوم مداحوں نے اسٹار فٹبالر سے استدعا کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر ان کا دل نہ توڑیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ یروشلم کے جنوب میں اس مقام پر کھیلا جائے گا جو 70 برس پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔