اسرائیلی کھلاڑیوں پر حملہ

بائچوف شوفین ( آسٹریا)۔24جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سیزن کے آغاز سے قبل مکابی ہائیفا اور فرانسیسی ٹیم للی کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ مقابلے کو اُس وقت معطل کردینا پڑا جب فلسطین کے حامیوں نے نہ صرف وکٹ پر بلکہ اسرائیلی کھلاڑیوں پر بھی حملہ کردیا ۔ ٹوئیٹر پر للی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ریفری نے مقابلے کو اُس وقت روک دیا جب چند نوجوانوں نے میدان پر حملہ کردیا جس کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈس موجود تھے ۔ مختصر احتجاج اور گڑبڑھ کے بعد ان افراد کو سیکیورٹی عہدیداروں نے میدان سے باہر کیا لیکن اس مقابلہ کو منسوخ کردیا گیا ۔

ہندوستانی پرچم اُلٹا دکھایا گیا
گلاسگو۔24جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ابھی شروع ہوئے کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان پھر ایک مرتبہ شہ سرخی میں آیا ہے ۔ جیسا کہ 11دن طویل ان مقابلوں میں کے آغاز کے موقع پر گیت کے ویڈیو میںہندوستانی پرچم کو اُلٹھا دکھایا گیا ہے ۔ گلاسگو کامن ویلتھ گیمس کا سرکاری گیت جس کا عنوان ’’ چلئے مقابلوںکا آغاز ہونے دیں‘‘ہے ۔یہ گلاسگو کے بچوں کیلئے 2014ء کا ترانہ بھی ہے لیکن اس کے ویڈیو میں ہندوستانی پرچم کو الٹا دکھایا گیا ہے ۔ ہندوستان نے گذشتہ ایونٹ جو کہ دہلی میںمنعقد کئے گئے تھے شاندارمظاہروں کے ذریعہ میڈلس کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا ۔