اسرائیلی ڈرون حملوں سے غزہ کے مزید 2 شہری ہلاک

غزہ سٹی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو فلسطینی شہریوں کو اسرائیل نے جنوبی غزہ میں آج علی الصبح ڈرون حملوں کے ذریعہ ہلاک کردیا۔ غزہ پٹی کی صحت خدمات کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ دو فلسطینی شہری ہلاک اور دیگر دو رفاہ کے مشرقی علاقہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے بموجب مہلوک عسکریت پسند تھے، لیکن زخمی شہری ہیں۔ حماس کے فوجی شعبہ عزالدین القاسم گروپ نے دریں اثناء کہا کہ رفاہ پر اسرائیلی حملے سے اس کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے ہیں، تاہم قدرہ نے قاسم بریگیڈ کے بیان کی توثیق نہیں کی ۔ قاسم بریگیڈ کے ارکان سرنگ منہدم ہونے سے ہلاک ہوگئے تھے۔