یروشلم ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا بناء پائلٹ کا ڈرون طیارہ آج جنوبی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس طیارہ کے ذریعہ غزہ پر نظر رکھی جاتی تھی اور میزائیل حملے کئے جاتے تھے۔ اسرائیلی فوج کے طیارے نے بتایا کہ جنوبی غزہ پٹی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسکائی رائیڈر ڈرون حادثہ کا شکار ہوگیا ہے۔ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ حماس نے بھی جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقہ میں اسرائیلی ڈرون طیارہ حادثہ کا شکار ہونے کی توثیق کی ہے۔ اس واقعہ سے قبل اسرائیل نے خان یونس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں تین فلسطینی ہلاک ہوگئے۔