اسرائیلی وزیر اعظم کا دعوی ، عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے سے ہوئے بہتر

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا خیال ہے کہ عرب اور دنیا کے کئی اسلامی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں۔  مسٹر نتن یاہو نے بدھ کو یہاں غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے موقع پر یہ بات کہی۔انہوں نے کہا ’’اب زیادہ تر ممالک اسرائیل کی اہمیت کو قبول کرنے کے علاوہ ہمارے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں ”۔

واضح رہے کہ کئی دہائیوں تک اسرائیل اور چاڈ کے درمیان سفارتی تعلقات خراب رہنے کے بعد مسٹر نتن یاہو نے نومبر میں چاڈ کے صدر ادریس دیبی سے یروشلم میں ملاقات کی تھی۔ چند ہفتوں قبل انہوں نے عمان کا بھی دورہ کیا تھا۔

مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی قبولیت کے تحت عالمی برادری کے نقظہ نظر میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ اسرائیل دہشت گردی، ایرانی جارحیت ، اسلامک اسٹیٹ اورکئی دیگر سنگین خطرات سے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لئے کام کررہا ہے‘‘۔  اسرائیل نے تقریبا 40 دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے میں بہت سی غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی مدد کی ہے۔