یروشلم ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے معاشقہ نے اس ملک کی سیاست میں ایک ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ نتین یاہو کا 23 سالہ بیٹا یائیر نیتن یاہو، ناروے کی ایک غیر یہودی لڑکی سے عشق کررہا ہے، جس سے اخبارات میں زبردست گپ شپ شروع کردی گئی ہے بلکہ یہودی مذہب پرست ارکان پارلیمنٹ نے اس معاشقہ کے خلاف خبردار کیا ہے
کیونکہ سخت گیر یہودیوں میں بین طبقات شادیوں پر امتناع عائد ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ نیتن یاہو نے گذشتہ ہفتہ ڈاؤس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں ناروے کے وزیراعظم ایرنا سولبرگ سے بات چیت کے دوران اس رومانس کا تذکرہ بھی کیا تھا لیکن سخت گیر و انتہاء پسند شاس پارٹی کے لیڈر آریہہ دیری نے کہا کہ ان تعلقات سے نہ صرف نیتن یاہو اور ان کی بیوی کے لئے ’’درد دل‘‘ ثابت ہوں گے بلکہ سارے یہودیوں کیلئے باعث تشویش ہوں گے کیونکہ یہ کوئی شخصی معامل نہیں ہے۔
ا ہے۔