اسرائیلی وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورۂ ہند

غزہ ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو آئندہ سال جنوری میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ 2003ء میں ایریل شیرون کے دورہ ہندوستان کے بعد کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم چار روزہ دورہ پر 16 جنوری کو ہندوستان پہنچیں گے۔ نتن یاہو میں دارالحکومت نئی دہلی میں سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیہ کے ہمراہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم ہندوستانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ممبئی میں بالی ووڈ اسٹارز اور ڈائرکٹرز سے بلاقات کا بھی امکان ہے۔