مسقط۔27 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سرکاری دورہ پر سلطنت عمان پہنچ گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد دار الحکومت مسقط پہنچا ہے، جہاں سلطان قابوس بن سعید نے اپنی رہائش گاہ بیت البرکہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران سلطان عمان اور نتن یاہو کے درمیان مشرق وسطیٰ امن منصوبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی ویزاعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب نتن یاہو اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔گزشتہ چوبیس برسوں میں یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا خلیجی ملک کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل 1994 میں اسرائیلی وزیر اعظم اسحٰق رابین نے مسقط کا دورہ کیا تھا۔