اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارہ میں فلسطینی کمسن لڑکا ہلاک

رملہ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے فوجیوں نے ایک 19 سالہ فلسطینی لڑکے کو رملہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہودی نوآبادی اوپرا کے شمال میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جس کی توثیق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بھی کردی۔ تاہم کہاکہ ’’دہشت گرد‘‘ کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جنھیں جوابی فائرنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ فلسطینی ذرائع کے بموجب مقتول محمد مبارک صرف 19 سال کا تھا اور ایک امریکی امدادی پراجکٹ میں بحیثیت مزدور ملازم تھا۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ فلسطینی مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال 27 مغربی بینک کاروں کو اسرائیلی فوج نے ہلاک کردیا۔