یروشلم،30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے دو الگ الگ واقعات میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔اسرائیلی فوج نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے واقعہ میں دو شخص جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے ۔ فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور زخمی دوسرے شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔دوسرے واقعہ میں دو افراد سرحد پر لگی جالیوں کو پار کرنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر دھماکہ خیز مادہ پھینکا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔