اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی کی موت،54زخمی

غزہ ،22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل غزہ سرحد پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاج پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی کی موت ہو گئی اور 54 دیگر زخمی ہو گئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو ہونے والے مظاہرہ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے جوانوں پر فلسطینیوں نے گرینیڈ، دھماکہ خیز مادہ ، آتشگیر ٹائر اور پتھروں سے حملہ کیا جس میں ایک فوجی معمولی زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اسرائیلی طیارہ نے غزہ میں فضائی حملہ بھی کئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کو اس حملے کا نشانہ بنایا گیا۔قابل غور ہے کہ گذشتہ 30 مارچ سے ہی غزہ میں ہفتہ وار احتجاج منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی حصہ لیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں اب تک 183 فلسطینی شہری مارے جاچکے ہیں اور ہزاروں دیگر زخمی ہیں۔
اسرائیل نے حماس پر مظاہرہ کے دوران تشدد کو جان بوجھ کر بھڑکانے کا الزام لگایا ہے لیکن حماس اس سے صاف انکار کیاہے ۔