اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

غزہ پٹی۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے قریب احتجاج کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ احتجاج میں حصہ لینے والے ہزاروں افراد جلتے ہوئے ٹائر، پتھر اور آتش گیر مادہ سرحد پر لگی باڑ کی دوسری جانب کھڑے فوجیوں کی جانب پھینک رہے تھے جس کے بعد فوج نے قانون کے تحت مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کی۔غزہ کے مرکز صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ فوج کی کارروائی کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے 21سالہ محمد ابو صادق کو سر میں گولی ماری جس سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔