یروشلم ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے پیر کو علی الصبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک تربیتی کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ بمباری فلسطینیوں کے راکٹ حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ ”اتوار کی شب غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا اور یہ اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا”۔ اسرائیلی فوج کے مطابق 2014ء میں جنگ کے خاتمے کے بعد سے غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقے کی جانب کم سے کم تیس راکٹ فائر کیے جاچکے ہیں۔