اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 فلسطینیوں کی موت، 40 سے زائد زخمی

مشرقی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں جمعہ کو کم از کم تین فلسطینیوں کی موت اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں محمد جهجوه (16)، عطیہ یاسین (40) اورعبدالعزیز ابوشرعیہ (28) کی موت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد کے قریب ’پرامن احتجاج اور ریلی‘ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ القدرہ نے کہا کہ زخمیوں میں چار طبی کارکنان اور دو مقامی فوٹو صحافی شامل ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر مظاہرین کو قتل کرنےاور ان کو نشانہ بنا کر گولیاں چلانے کا الزام لگایا ہے۔