اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی بچہ ہلاک

غزہ۔4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملے سے 4 برس قبل زخمی ہونے والا نوعمر بچہ جاں بر نہ ہو سکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 14 سالہ محمد الرافی ہفتے کی صبح انتقال کرگیا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی جہازوں نے محمد الرافی کے گھر کو نشانہ بنایا تھا جس میں محمد الرافی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق محمد الرافی کی ریڑھ کی ہڈی میں گہرا زخم ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا پورا جسم ناکارہ ہو گیا تھا اور وہ گزشتہ 4 برس سے مصنوعی نظام تنفس (وینٹیلیٹر) پر تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملے میں محمد الرافی کے والد، بھائی اور اس کے 4 کزن جاں بحق ہو گئے تھے۔