غزہ سٹی (فلسطینی سرحد) ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام)غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد سے قریب اسرائیل کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا۔ حماس کی حکومت والی اس سرحد کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ متعدد ’’دہشت گرد‘‘ اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ سرحد کے قریب سبوتاج کرنے کی کوشش کے دوران ایک شدید دھماکہ کی زد میں آ گئے لیکن انتہائی چالاکی سے بیان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ وزارت صحت نے مہلوک فلسطینی کی شناخت 24 سالہ صابری احمد ابو قادر کی حیثیت سے کی ہے جبکہ مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔