اسرائیلی طیاروں کا میزائیلوں سے حملہ

غزہ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں ماہی گیروں کی بندرگاہ پر 2 کشتیوں کو 3 میزائیلوں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد کشتیوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے نشانہ بنائی جانے والی یہ دو کشتیاں غزہ کے گرد محاصرے کو توڑنے آئندہ ماہ علاقہ میں آنے والے بحری جہازوں کے استقبال کے لئے تیار کی گئی تھیں۔ ان کشتیوں کو ایک ماہ سے مختصر مدت میں دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کل بھی غزہ پٹی کے شمال میں القاسم بریگیڈ کے اہداف پر 6 میزائلس داغے تھے۔ دونوں حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔