یروشلم ، یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں ایک فلسطینی خاتون نے ایک عام شہری پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے بعد وہ اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ مغربی کنارے کے جنوب میں ایک یہودی آبادی میں پیش آیا۔ اسرائیلی شہری چاقو لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے۔ بیان کے مطابق اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مشتبہ خاتون پر قابو پالیا اور اسے طبی امداد دینے کیلئے لے جایا گیا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی خاتون نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے وار کیا۔