غزہ سٹی۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 8جولائی سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری سے اہالیان غزہ سمیت سمندر کنارے بسنے والے ماہی گیروں میں خوف موجود ہے، ماہی گیری کیلئے موزوں سمندری علاقے پر جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی جنگی کشتیاں نگرانی کررہی ہیں لہٰذا مچھیرے خوف محسوس کررہے ہیں۔ شکار نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں ماہی گیروں کا گزارا مشکل ہوگیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے متعین کردہ سمندری حدود میں اتنا شکار موجود نہیں کہ تمام ماہی گیر اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ زیادہ تر ماہی گیر دن بھر شکار کے باوجود تین یا چار مچھلیاں ہی پکڑ پاتے ہیں۔