اسرائیلی بربریت کے خلاف جگتیال میں احتجاج

جگتیال23 ؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے فلسطین میں جاری نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی ظلم وہ بربریت کے خلاف ایک احتجاجی ریالی اور راستہ روکو دھرنا کا تحصیل چوراستہ پر منظم کیا گیا۔ ہاتھوںمیں فلسیطین کے مظلوم مسلمانوںکی ہلاکت کے تصاویر کی فلیکسی کوتھام کر اسرائل کیخلاف نعرے بلند کئے گئے، اور فلسطین پر حملوںکوروکنے کا مطالبہ کئے ، اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کو سخت مذمت کی گئی، بے قصور مسلمانوںکو نا حق موت کی کھاٹ اُتار ا جارہا ہے، جس پر UNOکی خاموشی معنی خیز ہے، اس موقع پر شیخ ساجد پاپولر فرنٹ آف انڈیا ریاستی خازن نے حملوںکی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔ اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔ اس موقع پرمحمد شفیع جگتیال صدر ،مجیب،سلمان، عبداللہ ،سلیم،فہاد،اور دیگر موجود تھے۔