اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت

کاماریڈی ۔ 17 ۔ جولائی ( ذریعہ فیاکس ) جناب رحیم انورنے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جارحانہ حملہ میں بے قصور عوام خصوصاً معصوم بچے ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں جو قابل مذمت ہے اس وقت عالمی برادری اور مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے جناب رحیم انور نے کہا کہ ماہ رمضان میں فلسطینیوں پر حملے اور ان کی اموات تکلیف دہ ہے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مداخلت کرے اور امن و بھائی چارگی کے اقدامات روبعمل لائے ۔