اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خوشی لمحہ فکر

یلاریڈی /22 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فلسطین پر لگاتار اسرائیلی کے جان لیوا حملے اس کی ظالمیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔ سابق رکن معاون جناب اعجاز احمد مسرور نے نمائندہ سیاست کو دئے گئے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے ظلم کو روکنے عالم اسلام سے اپیل کی ۔ عالم اسلام تماشائی کیوں بن گیا ہے ۔ جبکہ دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل عرصہ دراز سے فلسطینوں کے خون کو پانی کی طرح بہایا ہے ۔ 60 سے زیادہ اسلامی ممالک ہونے کے باوجود اسرائیل کے خلاف کسی نے آواز نہ اٹھانا فسلطینی عوام کیلئے لمحہ فکر سے کم نہیں ۔ تمام ممالک کے ساتھ ہندوستان بھی کوئی آواز نہیں اٹھا رہاہے ۔ جبکہ اسے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرکے اسرائیل کی دہست گردی کی سخت مذمت کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہے ۔دنیا کے تمام مسلمانوں کو اس کے خلاف آواز اٹھانا ہے اور اسرائیل کی تیار کی جانے والی تمام اشیاء کا دنیا بھر میں بائیکاٹ کریں ۔ عرب ممالک کو فسلطینی بہتا خون کی ایک نہ ایک دن ضرور قیمت چکانی پڑسکتی ہے ۔ بے قصور معصوم افراد کے قتل عام پر آواز نہ بلند کرنا یہ کہاں کی انسانیت ہے ۔ اسرائیل کو تمام اسلامی ممالک مل کر متحد ہوکر ایک آواز میں بربریت روکنے کا انتباہ دیں تو ظلم روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں جہانوں کے مالک اللہ رب العزت سے دعاء کرنے کی اپیل کی ۔