غزہ سٹی۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے 4 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی کشتی کو ضبط کرلیا۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ جنگ بندی کے بعد جھڑپ کا اولین واقعہ ہے۔ غزہ کی ماہی گیر یونین کے نظار ایاش نے کہا کہ یہ واقعہ شمالی غزہ کے شہر بیت لاحیہ کے قریب پیش آیا۔ اسرائیل نے حال ہی میں اپنے بحری علاقوں کو وسعت دی ہے اور غزہ کے ماہی گیروں کو صرف 5 تا 9 کیلومیٹر فاصلے تک ماہی گیری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔