استعفے کیلئے راہول گاندھی کی پیشکش

بی جے پی کے جال میں پھنسنے کے مترادف : لالو
پٹنہ ۔28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرسادیادو نے کانگریس کی صدارت سے استعفے کیلئے راہول گاندھی کو ان کی پارٹی کیلئے خودکشی قرار دیا اور کہاکہ یہ اقدام بی جے پی کے جال میں پھنسنے کے مترادف ہوگا ۔لالو یادو نے ایک انگریزی روزنامہ میں شائع شدہ انتخابی تجزیہ کا رابطہ منسلک کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پیام میں کہا کہ راہول گاندھی کی پیشکش نہ صرف کانگریس بلکہ سنگھ پریوار کے خلاف لڑنے والی تمام سیاسی و سماجی طاقتوں کیلئے خودکشی ثابت ہوگا ۔