استری کرنا یوں تو بہت ہی آسان کام ہے لیکن اس کیلئے احتیاط بھی ضروری ہوتا ہے تاکہ نہ تو استری خراب ہو اور نہ ہی کپڑا ۔ خواتین استری کے جل جانے ، اس پر داغ لگ جانے اور کپڑا چپک جانے جیسے مسائل سے پریشان رہتی ہیں ۔ اس حوالے سے چند مشورے پیش ہیں ۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ مختلف قسم کے کپڑوں پر کس طرح استری کرنی چاہئے ۔
کارٹرائی اور مخمل : ان کپڑوں کیلئے بھاپ کی استری استعمال کرنی چاہئے ۔ استری کی میز پر موٹا کپڑا بچھاکر مخمل یا کارڈرائے کو الٹا رکھیں ۔
لیس یا کڑھا ہوا کپڑا : میز پر تولیہ بچھاکر کپڑے کو الٹاکر کے استری کریں ۔
اونی کپڑے : ان کیلئے بھی بھاپ کی استری استعمال کریں ۔ کپڑے کی الٹی صرف استری کریں ۔ استری ہونے والے کپڑے پر ایک ہلکا سا کپڑا رکھ لیں
چمڑا یا سوئیٹر : میز پر موٹا بھدّا کاغذ بچھاکر چمڑا یا سوئیٹر الٹاکرکے اس پر ہلکا سا کپڑا ڈالیں ۔ پھر ہلکی استری کریں ۔
استری پر پڑنے والے داغ کو کیسے دور کیا جائے : استری کے نیچے بھورے رنگ کا داغ دور کرنے کیلئے اس پر ذرا سا ٹوتھ پیسٹ مل دیں ۔ 10 منٹ بعد جب سوکھ جائے تو صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔ اس طرح احتیاط سے استری کرنے سے آپ کی یہ شکایت دور ہوسکتی ہے کہ ذرا سی توجہ نہ دینے پر کپڑا جل گیا ۔