اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری

بغداد ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں سرگرم ایک شدت پسند گروہ نے اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری کیا ہے جو بظاہر ان کے زیرِ انتظام علاقے پر اپنی عملداری کو ظاہر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ کرد پریس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نوٹ ’ایک سو اسلامی پاؤنڈ‘ کی مالیت کے برابر کا ہے اور اس کے آگے اور پیچھے عربی اور انگریزی میں لکھا گیا ہے کہ یہ اسلامی مملکت عراق سے ہے۔ ایک ماہر نے کویتی ویب سائٹ ’الرائی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کرنسی کے بارے میں پہلے سے مشکوک تھے۔ یہ کرنسی عراقی دینار کی بجائے پاؤنڈ میں جاری کی گئی ہے اور ان کا خیال ہے کہ القاعدہ کبھی بھی اپنی کرنسی پر انگریزی الفاظ شائع نہیں کریں گے۔ اسی دوران بغداد میں ’شفق نیوز‘ نے عراق کے مغربی صوبہ عنبر میں شدت پسند گروہوں کے قوت پکڑنے کی جانب اشارہ کیا جسے عموماً دی اسلامک اسٹیٹ آف عراق میں دی لیونت یعنی آئی ایس آئی ایس کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ فلسطینی سو پاؤنڈ کے نوٹ سے ملتا جلتا ہے۔ ایک گروپ نے ’فیس بک‘ پر کہا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں اور ان کا مقصد آئی ایس آئی ایس کے تشخص کو متاثر کرنا ہے۔ غور سے دیکھیں تو یہ فوٹو شاپ ہے کا کمال نیز مقامی سنی گروہوں کی حرکت ہے۔ ’’ہم نے دیکھا ہے کہ بن لادن کی تصویر والے بینک نوٹ کا وہی سیریل نمبر ہے یعنی A001088 جو فلسطینی سو پاؤنڈ کے نوٹ کا ہے جس کی تصویر ’وکی پیڈیا‘ پر موجود ہے‘‘۔