کریم نگر 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں فزیکل سائنس کے ٹیچرس کو درپیش مسائل سے سی ایم کے علم میں لایا جاکر ان کی یکسوئی کیلئے کوشش کرونگی کہہ کر زیڈ پی چیر پرسن تلا اما نے کہا کہ ویمنس کالج میں فورم آف فزیکل سائنس کریم نگر ٹرائمالا کے زیر اہتمام خانگی اسکول کے فزیکل سائنس کے ٹیچرس کے لئے منعقدہ دو روزہ تربیتی ٹیچنگ پروگرام کے اختتامی تقریب میں شریک تلا اما مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں جس طرح سے حصہ لیا تھا اب اسی جذبہ و جوش کے ساتھ ٹیچرس سنہرے تلنگانہ کی تعمیر نو کیلئے کام کریں کہا ۔ ٹرائما ضلع صدر یادگیری شیکھر راو نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خانگی سرکاری دونوں کے تعاون حصہ داری سے شعبہ تعلیم کی ترقی معیار میں اصافہ کیلئے ہر شعبہ کئی قسم کی تبدیلیںا لائی جاسکتی ہیں طلباء کی ذہنی تربیت و ترقی کیلئے بھی ہر طرح سے محنت کریں کہہ کر خواہش کی ۔ اس پروگرام میں فورم آف فزیکل سائنس ریاستی صدر سائی پرساد راو سکریٹری اجیت سنگھ ضلع صدر وینکٹ رمنا راو جنرل سکریٹری پرمشی راملو ٹرائما رکن سرینواس راو رمنا راو وغیرہ شریک تھے ۔