محبوب نگر۔3جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز ایمپلائیز اینڈ ورکرس اسوسی ایشن کا ضلعی اجلاس آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز محبوب نگر میں منعقد ہوا ۔ اسوسی ایشن کے صدر جناب شیخ فاروق حسین نے بعد ازاں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے پی آر سی ‘ جی اوز کی تاحال اجرائی عمل میں نہیں آئی اور ٹی این جی اوز کے ٹرانسفرس اور پروموشن بھی رکے ہوئے ہیں ۔ پی آر سی 2013ء کے جی اوز کی عدم اجرائی سے وظیفہ یاب ملازمین مشکلات کا شکار ہیں ۔ گذشتہ 9ماہ سے پی آر سی بقایا جات بھی جی پی ایف میں جامع نہیں کئے گئے ۔اس تعلق سے حکومت تلنگانہ کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے اور وہ آنکھ مچولی کا کھیل ملازمین کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ سے خصوصاً دیہاتوں میں اساتذہ اور طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ شیخ فاروق حسین نے ان تمام مسائل اور سیکشن 8 پر عمل آوری کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے تمام قائدین سے اپیل کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں محبوب نگر ڈیویژن صدر و سکریٹری محمد ایوب ‘ محمد عبدالرشید ‘ ضلع آرگنائزیشن سکریٹری سید شاہ عبدالوحید ‘ ایس کے زین العابدین کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔