اساتذہ کے عدم تقررات کے سبب 38 اردو میڈیم اسکولس بند

شادنگر 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پی آر ی یو ریاستی صدر ہرش وردھن ریڈی نے شادنگر ایم ای او آفس میں اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ 8 مارچ کو انٹرنیشنل ویمنس ڈے کے موقع پر این ٹی آر ڈیٹوریم حیدرآباد میں برے پیماے پر پی آر ٹی یو کی قیادت میں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس تقریب میں ریاست بھر سے خواتین ٹیچرس شرکت کریں گے ۔ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ٹی آر ایس قائد ہریش راو،شریمتی اور شارانی آ:ی اے ایس ناگا منی ڈپٹی سکریٹری جگدیشور تلنگانہ جاگرتی قائد شریمتی کویتا اور راما میل کوٹے کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے نمائندہ سیاست شادنگرسے بات چیت کے دوران بتایا کہ ضلع بھطر میں 38 اردو میلایم اسکولس بند ہوگئے ہیں اردو میڈیم اسکولس بند ہونے کی اہم وجہ خالی اساتذہ کی جائیداوں کو پر نہیں کیا جارہا ہے۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلباء کا مستقبل تاریک میں ڈوب رہا ہے جبکہ مرکزی و ریاستی حکومتیں ہر ایک بچہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے ،

اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔ ٹیچرس کی عدم تقرری کی وجہ سے اردو میڈیم اسکولوں کا کافی برا حال دن بہ دن ہوتا جارہا ہے ۔ اسکولس کو ترقی کی سمت رواں دواں کرنے اور بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے ریاست اور مرکز کے پاس کافی فنڈ موجود ہے۔ محکمہ تعلیم کے ضلع کے عہدیدار فوری اس جانب اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے اساتذہ کی خالی جائیدادوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ 42 جی ایچ ایم سی پوسٹوں خالی ہیں ان کو پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ اکثر اردو میڈیم اسکولس میں نصاب کے مطابق ٹیچرس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں نصابی کتابوں کے مطابق ٹیچرس کی کمی یا عصر عدم تقرر ٹیچرس کی جائیدادوں پر فوری پرھتی کرنے کا متعلقہ ذمہدار عہدیداروں سے پر زور مطالبہ کیا ۔

اس کے علاوہ اساتذہ کو ان کی سنیاریٹی کے مطابق ان کو اساتذہ کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا اردو میڈیم اسکولس کے متعلق عہدیداروں کی عدم توجہ پر پی آر ٹی یو ریاستی صدر ہرش وردھن ریڈی نے افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ذمہ دار عہدیداروں سے اسکولس میں درکار بنیادی سہولتیں فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اسٹیٹ پی آر ٹی یو صدر ہریش وردھن ریڈی نے ٹیچرس سے اپیل کی ہیکہ 8 مارچ کو منعقد شدنی تقریب میں بڑی تعداد میں ٹیچرس شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے پر زور اپیل کی ہے۔ اس موقع پر گوردھن ریڈی، شادنگر ڈیویژن، مدھو ریڈی محترمہ محمدی، خواجہ نصیر الدین، محمد طاہر وینکٹیش اور دیگر موجود تھے۔