محبوب نگر۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیا ترتیب دیا گیا نصاب آج کی جدید تعلیمی ضرورتوں کے پیش نظر انتہائی کارآمد اور موزوں ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار اے ایم او رویندر نے سرواسکھشا ابھیان محبوب نگر کے زیراہتمام نیوٹاؤن اسکول میں اردو میڈیم تحتانوی مدارس کے اساتذہ کے سہ روزہ تربیتی کیمپ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اے ایم او محمد نجم الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس اے کا بنیادی مقصد مدرسین کو نئے نصاب کے فوائد سے واقف کرانا اور بامقصد تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرانا ہے ۔اس موقع پر سی آر پیز محمد سجاد احمد ‘ محمد الطاف ‘ محمد عبدالخالق ‘ میر رفعت علی نے بھی اساتذہ کو جدید نصاب اور تدریسی کتابوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے اردو میڈیم اساتذہ بھی موجود تھے ۔