اساتذہ کے بغیر مدارس،تشویشناک ڈی ایس سی کے اعلان کامطالبہ ،ضلع میدک کی ٹیچرس تنظیم کا بیان

نارائن کھیڑ یکم ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن اے آئی آئی ٹی اے ضلع میدک کے صدر جناب محمد عبدالکریم نائب صدر جناب محمد ایاز الدین جنرل سکریٹری جناب محمد افتخار علی سکریٹری میڈیا جناب محمد معین الدین نے ریاست تلنگانہ کے 9 اضلاع میں اردو زبان کو دوسری زبان کے درجہ کا اعلان، اور ایس ایس سی جماعت دہم میںتلگو زبان دوم کے کامیابی کیلئے 20 نشانات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے اور چف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کیلئے بنیادی سطح سے ہی کوشش کرنی ہوگی کہ پرائمری مدارس اساتذہ کے بغیر چل رہے ہیں جو تشویش ناک بات ہے عملدرآمد کیلئے خصوصی توجہ درکار ہے۔ تلگو زبان دوم کی 20 نشانات کی اعلان کی بحالی سے طلبہ والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے صلع میدک میںڈی ایس سی کیلئے جو 231 جائیدادوں کی تفصیلات رواہ کی گئی ہے اس سے اور زیادہ مخلوعہ جائیدادیں ہیں اور RTE-2009 کے مطابق 359 جائیدادوں کی منظوری کی نشاندہی کی گئی تھی جو بارہا نمائندگی پر بھی نتیجہ صفر برآم دہوا چونکہ مضمون واری اساتذہ کی کمی سے تعلیم بہت متاثر ہورہی ہے اور طلبہ اسکولس سے بیزار ہورہے ہیں طلباء کے مفاد کی خاطر ریاست کے تمام سیاسی بااثر قائدین سے اس جانب توجہ کی ضرورت ہے اس سے مدارس میں ٹیچرس بھی آئیں گے اور ٹرینڈ ٹیچرس کو روزگار بھی مل سکے گا چونکہ ٹرینڈ اساتذہ حکومت تلنگانہ سے پر امید ہیں کہ جلد سے جلد ڈی ایس سی کا اعلان ہوگا اس لئے کہ پڑوسی ریاست میں ڈی ایس سی کا اعلان ہوچکا ہے ٹرینڈ اساتذہ انتظار میں ہے کہ ڈی ایس سی کب ہوگا ۔ اس سے زیادہ اہمیت کی بات یہہے کہ 6 ماہ کا عرصہ گذر چکا اسکولس اساتذہ سے خالی ہیں طلباء و اولیائے طلبہ پریشان ہیں اس لئے چیف منسٹر تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ڈی ایس سی کا اعلان کریں اور ڈی ایس سی کے مراحل طئے ہونے تک اکیڈیمی انسٹرکٹرس کا فورا انتظام کرے تا کہ طلباء کا تعلیمی سال مزید متاثر ہونے سے بچ جائے اور طلباء اس مسابقتی دور میں آگے بڑھ سکیں ۔ اس ضمن میں ذی اثر ٹی آر ایس سیاسی قائدین و دیگر تنظیمیں اپنی اپنی حصہ داری ادا کریںتا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل درخشاں ہوسکے ۔ 359 جائیدادوں کی تفصیلات کیلئے صدر آئیٹا صلع میدک جناب محمد عبدالکریم سے فون نمبر پر 9441264673 کریں۔