گجویل 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے لئے عاجلانہ اقداماتکرے ہوئے ڈی ایس سی کے ذریعہ تقرری عمل میں لائیں۔ اس بات کا اظہار خیال نو منتخب شدہ ٹیٹی ایف تلنگانہ ٹیچر فیڈریشن صدر مسٹر رام چندرم نے آج مستقر گجویل کے مقامی گیسٹ ہاوز میں حلقہ گجویل کے ٹی ایف ٹیچر فیڈریشن یونین کے اشتراک منعقد کئے گئے ایک تہنیتیجلسہ میںنو منتخب صدر مسٹر رام چندرم کو تہنیت پیش کرنے کے علاوہ ان کی گلپوشی اور شال پوشی کرنے کے بعد انہوں نے اس اجلاس سے مخاطب ہوکر کیا ۔ مسٹر رام چندرم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اساتذہ کے علاوہ سرکاری ملازمین کو ہیلت فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ اسکول اسسٹنٹ اور پی ٹی ای کے علاوہ دیگر مضامین کے اساتدہ کو آف گریڈ نوشنل انکریمنٹ کی منظوری کی جائے ۔