اساتذہ کی لاپرواہی پر زیڈ پی ٹی سی کی برہمی

یلاریڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں اپر پرائمری اسکول میں اساتذہ پابند وقت نہیں ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ اساتذہ لاپرواہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس سے عوام میں برہمی پائی جاتی ہے۔ ان دنوں ہی زیڈ پی ٹی سی مسٹر نارائنا اچانک اسکولوں کی تنقیح کرنے پر ایک مدرس خدمات سے غیر حاضر رہے۔ کوئی اطلاع کے بناء ہی خدمات کیلئے حاضر نہ رہنے جس پر زیڈ پی ٹی سی نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس مدرس کو میمو دیئے۔ ایم ای او کو مشورہ دیا اور ایک معلمہ سوما لتا آدھا گھنٹہ تاخیر سے اسکول پہونچنے کا عوام نے الزام لگایا۔ ایم ای او مسٹر گووردھن نے دریافت کیاکہ کیا واقعی تاخیر ہوئی ہے۔ معلمہ نے 20 منٹ تاخیر ہونے کا جواب دیا۔ اس طرح سرکاری مدارس کے اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی کرتے ہیں جس سے طلباء کو کافی نقصان ہورہا ہے۔