کوڑنگل۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ایجوکیشن آفس میں گزشتہ روز مسٹر آر وینکٹ راما ریڈی ایم ای او کی زیرنگرانی سوچھ بھارت پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے تمام اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے مدارس کے ساتھ ساتھ اطراف و اکناف ماحول کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ موجودہ صبر آزما دور اور نامساعد حالات میں نت نئی بیماریاں لاحق ہیں۔ ہرکس و ناکس بیشتر امراض سے پریشان ہے، لہٰذا ہمیں حفظان صحت کیلئے سب سے پہلے صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔ اس پروگرام میں بیشتر اساتذہ نے ایم ای او آفس و احاطہ میں گھاس پھوس و کچرہ وغیرہ کی صفائی کی۔ اس موقع پر رگھو پرساد کے علاوہ دیگر کئی اساتذہ نے حصہ لیا۔