اساتذہ کی انجمنوں کا تعاون قابل ستائش

کریم نگر۔ 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں کام کررہے اساتذہ کی مختلف انجمنوں کی جانب سے کئے گئے تعاون کو مَیں بھول نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار کے لنگیا جن کا تبادلہ نظام آباد ہوا، ان کی وداعی تقریب آج بھگوتی اسکول کریم نگر میں مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن شاخ کریم نگر تلنگانہ و تلنگانہ اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن اور دیگر اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے تمام اساتذہ اور اساتذہ کی انجمنوں کے قائدین سے مخاطب ہوتے ہوئے تعلیمی شعبہ میں سب کو ہم آہنگی کے ساتھ ضلع کریم نگر کو اول مقام پر لانے پر زور دیا۔ اس موقع پر مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ضلع مہتمم تعلیمات کے لنگیا نے ضلع میں تین سال 2 مہینے کے عرصے میں تعلیمی شعبہ میں اور اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی میں لنگیا صاحب کی خدمات کیس راہنا کی۔ اسی طرح خواجہ نصیرالدین صدر ٹوٹا نے بھی ان کی خدمات کی ستائش کی اور اپنے عرصہ میں اساتذہ کے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے پر مبارکباد دی۔ نعیم الدین احمد جنرل سیکریٹری تلنگانہ اردو ٹیچر اسوسی ایشن نے بھی ڈی ای او کی حیثیت سے بہتر خدمات انجام دینے پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن اور تلنگانہ اُردو ٹیچر اسوسی ایشن کی جانب سے شال پوشی اور گلپوشی انجام دے کر مومنٹو پیش کیا۔ اس پروگرام میں میوا اور تلنگانہ اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین محمد عمر علی، علاء الدین، محمد رفیق، عبداللہ ندیم، مسعود علی اکبر، محمد اقبال علی غوث، مجیب الدین، اسمعیل خاں اور دیگر اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔