اساتذہ کو خوش اسلوبی سے فرائض انجام دینے کا مشورہ

سرپور ٹاؤن ۔ 23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کا 22ستمبر کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکشی نرسمہا چاری نے سرپور ٹاؤن منڈل کے گرلز اپر پرائمری اسکول اور ایمپلی تلگو میڈیم اسکول کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلات و جانکاری حاصل کی اور مستقر کے ایم آر سی آفس کا بھی دورہ کرتے ہوئے آفس ریکارڈس اور منڈل ایجوکیشن آفیسر ایس پرکاش سے منڈل میں ٹیچرس کی کارکردگی اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور اس موقع پر سرپور ٹاؤن مستقر کے تلگو میڈیم گرلز اسکول کا دورہ کرتے ہوئے آفس ریکارڈ اور طلبہ کی حاضری اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ واضح رہے کہ تلگومیڈیم گرلز اسکول کا دورہ کرتے ہوئے آفس ریکارڈ اور طلباء کی حاضری اور تعلیمی قابلیت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ واضح رہے کہ تلگو میڈیم گرلز اپر پرائمری اسکول میں دونوں ٹیچرس کی رسہ کشی سے متعلق ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کو شکایت وصول ہونے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر لکشمی نرسمہا چاری نے انکوائری کے سلسلہ میں گرلز پرائمری اسکول تلگو میڈیم سرپور ٹاؤن پہنچ کر دونوں تلگو میڈیم ٹیچرس کے آپسی رسہ کشی کے بارے میں معلومات حاصل کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر لکشمی نرسمہا چاری نے دونوں ٹیچرس سے کہا کہ آپس میں اتحاد کے ذریعہ بچوں کو تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے پر زور دینا چاہیئے نہ کہ آپس میں جھگڑے میں مصروف رہنا چاہیئے اور آپس کے مسائل مقامی سطحی پر مل جل کر مسائل کی یکسوئی کرنے کا مقامی ٹیچرس کو مشورہ دیا اور بچوں کو تعلیم دینے پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ۔ بعد ازاں ایم آر سی آفس کا دورہ کرتے ہوئے آفس ریکارڈس اور آفس کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر ایس پرکاش کو ہدایت کی کہ منڈل میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے پر زور دینا چاہیئے تاکہ منڈہ میں طلبہ کی تعلیمی قابلیت بہتر ہوسکے ۔بعدازاں ایمپلی گاؤں میں موجود تلگومیڈیم اسکول کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سی آر پی پون کمار بھی موجود تھے ۔