اساتذہ وہلپرس کے تقررات کیلئے 743 درخواستیں وصول

مدہول /28 مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) تعلقہ مدہول میں آنگن واڑی ٹیچر ،منی ٹیچر اور ہلپر س کیلئے مختلف مقامات پر 85 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایس ایس سی اور ہشتم جماعت کے کا میا ب امیدواروں سے درخواستیں 27 مارچ تک وصول کی گئی جملہ 743 درخواستیں محکمہ آئی سی ڈی ایس مدہول کو موصول ہوئیںواضح رہے کہ ان مختلف جائیدادوں میں خا ص طور پر ایم اے بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، ڈگری اورانٹر میڈیٹ کے امیدواروں نے درخواستیں دائر کی ہیں جن امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں وہ اعلی تعلیمی یا فتہ ہو نے کے باوجود بے روزگاری کے نتیجے چھوٹی جائیدادوں پر اکتفا کر نے پر مجبور ہیں واضح رہے کہ حلقہ مدہول کے چھ منڈلوں میں آنگن واڑی ٹیچرس کے 27 مخلوعہ جا ئیدادیں ہیں منی ٹیچر کے 7 اور آنگن واڑی ہلپرس کے 51 مخلوعہ جائیدادیں ہیں منڈل کے حساب سے مدہول منڈل کو ٹیچر کی ایک جائیداد کیلئے 8 درخواستیں مو صول ہوئیں اور منی ٹیچر کی ایک مخلوعہ جا ئیداد کیلئے 27 درخواستیں داخل کی گئی ہلپرس کی 9 مخلوعہ جائیدادہیں اس کیلئے 59 درخواستیں موصول ہوئی اسی طرح بھینسہ اربن میں ٹیچر کی 6 جائیداد کیلئے 260 درخواستیں جب کہ ہلپر کی 8 مخلوعہ جا ئیدادوں کیلئے 42 درخواستیں،بھینسہ رولرل میں ٹیچر کی 5 مخلوعہ جا ئیدادوں کیلئے 62 درخواستیں داخل کی گئی منی ٹیچر کی2 مخلوعہ جائیداد کیلئے 14 ،ہلپرس کی 4 مخلوعہ جا ئیداد کیلئے 10 درخواستیں داخل کی گئی لو کیشورم منڈل میں منی ٹیچر کی 3 مخلوعہ جا ئیدادوں کیلئے 13 اور ہلپر س کی 12 مخلوعہ جا ئیدادوں کیلئے 45 درخواستیں مو صول ہو ئی ہیں اسی طرح جب کہ تا نورمنڈل میں 3 ٹیچر کی مخلوعہ جا ئیداد کیلئے 33د رخواستیں ،ہلپر س کی 2 مخلوعہ جا ئیداد کیلئے 10درخواستیں داخل کی گئی کو بیر منڈل میں ٹیچر کی 12 مخلوعہ جا ئیداد کیلئے 107،منی ٹیچر کی 1 مخلوعہ جا ئیداد کیلئے ایک درخواست داخل کی گئی ہلپر س کی 16 جائیدادوں کیلئے 47 درخواستیں موصول ہوئیحلقہ مدہول کے چھ منڈل میں ٹیچر کی 27 مخلوعہ جا ئیداد کیلئے جملہ 474 درخواستیں 7 منی ٹیچر کیلئے 56 درخواستیں ، ہلپر س کی 51 مخلوعہ جائیداد کیلئے 213د رخواستیں داخل کی گئی اسی طرح مجموعی طور پر حلقہ کی 85مخلوعہ جائیداد کیلئے 743 درخواستیں آئی سی ڈی ایس کو موصول ہوئی سی ڈی پی او مدہول محتر مہ پر بھا وتی نے بتایا کہ مذکورہ جا ئیدادوں پر تقررات انٹر یو کے ذریعہ عمل میں لائے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ انٹر یو کی تاریخ کا اعلا ن آر ڈی او نرمل کی ہدایت پر کیا جائے گا ۔