نارائن کھیڑ۔5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ہائی اسکول نارائن کھیڑ میں یوم اساتذہ زیر صدارت انچارج ہیڈ ماسٹر ولاس راؤ منعقد ہوا جس میں صدر مدرس نے کہا کہ اساتذہ اپنے پیشہ سے انصاف کریں اور طلبہ کے مستقبل کوسنوارنے کی کوشش کرے اور مزید کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو سماج کیلئے مشعل راہ ہوتیہ یں ۔ اس سے قبل اسکول اسسٹنٹ و صدر آئیٹا نارائن کھیڑ جناب محمد معین الدین اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا پیشہ بڑا مہذب پیشہ ہے جس کی قدر دانی کرنی چاہیئے ۔ استاد اپنے فرض کوبڑی خوش اسلوبی سے نبھانا چاہیئے جس سے سماج میں سدھار پیدا ہو اور چونکہ ساتاد ہی سماج کو تبدیل کرنے میں بڑا اہم رول ادا کرتا ہے ۔ یہ سماج کا سب سے بڑا دانشور ہوتا ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ادا کرتا ہے ۔ استاد اپنے اس منصب کو پہچانے اور فرض منصبی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں ‘ معلم تعلیم و تربیت کا مرکز ہوتا ہے جو طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی پر اپنا اہم رول پیش کرتا ہے ۔ رویندر ناتھ ٹیچر نے کہا کہ سروے پلی رادھا کرشنن صدر جمہوریہ بننے سے پہلے ایک استاد ہی تھے ۔ انہوں نے اپنے یوم پیدائش کو یوم اساتذہ کے نام سے موسوم کیا ۔ دیگر مدرسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ اپنے پیشہ سے انصاف کریں اورطلبہ کو ہدایت دیں کہ وہ محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو سنواریں۔ وٹھل ‘ سرینواس ریڈی ‘ مدھو سدھن ریڈی ‘ بلرام ‘ بکیا ‘محسن طلعت نے بھی مخاطب کیا اور طلبہ نے اساتذہ کو تہنیت پیش کی اور ویریشم صاحب کو اسکول کی سطح کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا ۔ طلبہ نے بھی تقاریب کرتے ہوئے سروے پلی رادھا کرشنن کے راستے پر چلنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔