میامی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چمپئن وکٹوریا ازارینکا اے ٹی پی اینڈ ڈبلیو ٹی اے میامی اوپن کے سیمی فائنلس میں پہنچ گئیں جبکہ انھوں نے کوارٹر فائنلس میں برطانوی 24 ویں سیڈ یوہانا کونتا کو گزشتہ روز یہاں 6-4، 6-2 سے ہرایا۔ اس ماہ کے اوائل انڈین ویلز میں ٹائٹل جیتنے والی ازارینکا اب جرمن سکنڈ سیڈ انجلیق کربر سے کھیلیں گی، جو موجودہ آسٹریلین اوپن چمپئن ہیں۔ آٹھویں رینک کی حامل ازارینکا جو گزشتہ سال انجرڈ رہیں اور اگسٹ 2014ء سے گزشتہ ہفتے تک دنیا کے ٹاپ 10 میں نہ تھیں، اس کامیابی کے نتیجے میں آئندہ ہفتے پانچواں رینک حاصل کرلیں گی۔ مینس کوارٹرفائنلس کی شروعات بلجیم کے 15 ویں سیڈ ڈیوڈ گافن کی فرانسیسی 18 ویں سیڈ جائلز سائمن کے مقابل 3-6، 6-2، 6-1 کی جیت کے ساتھ ہوئی۔